کراچی :شہر قائد کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا گیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری کےالیکڑک پرڈال دی ۔نیپرا نے شہر قائد کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا گیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ حکام نیپرا کے مطابق کےالیکڑک صارفین کوبلا تعطل اورمحفوظ بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ کےالیکڑک کو5 کروڑروپے جرمانہ کیا گیا جبکہ کے الیکڑک جاں بحق ہونےوالوں کےلواحقین کومعاوضہ بھی ادا کرے۔نیپرا نے ہدایت کی کہ کےالیکڑک اپنا سسٹم درست کرے۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں نےتباہی مچا دی تھی اور کراچی میں کرنٹ لگنے سے 11افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024