وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کاروبار کے لئے سہولتیں فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں عوامی فلاح وبہبود اورسرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبے میںنجی شعبے کی شمولیت کاخیرمقدم کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکنالوجی پرمبنی صنعتیں مختلف شعبوں میں حکومت سے تعاون کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت اورنظم ونسق سمیت مختلف شعبوں میں خدمات کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے جدت ا وربہتری لائی جاسکتی ہے اور اس حوالے سے پہلے ہی کام شروع کیاجاچکاہے۔