آئی ایم سولجر آف ردالفساد سائیکل ریس آج ہوگی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”آئی ایم سولجر آف ردالفساد پیس مشن سائیکل ریس ہفتہ 9 ستمبر کو میکڈونلڈ چورنگی سی ویو سے شروع ہوگی،دودریا جائے گی اور اس روٹ کے دوچکر لگانے کے بعد مقامِ آغاز پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔ کلیم اعوان نے بتایاکہ اس سائیکل ریس میں 100سے زائد سائیکلسٹ شرکت کریںگے۔انہوںنے بتایا کہ ٹیم کرینک ایڈکس کے کپتان علی الیاس اس ریس کے متوقع چیمپن ہوسکتے ہیں۔ امریکی سائیکلسٹ بین جی ولیمز بھی اس سائیکل ریس میں شرکت کررہے ہیں۔ ریس کے چیف جج جمعہ خان بلوچ جب کہ چیف آفیشل سجاد بلوچ ہونگے۔