راوی ٹائون میں جگہ جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہو رہا ہے، افزائش روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں: سلمان رفیق
لاہور (نیوز رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ خالی پلاٹوں اور دیگر جگہوں سے حالیہ بارشوں کا جمع شدہ پانی نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات یہاں ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی راوی ٹاؤن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ راوی ٹاؤن میں جگہ جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہو رہا ہے لہٰذا ڈینگی سرویلنس اور لاروی سائیڈنگ سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور سرویلنس ٹیموں کو ٹاؤن افسران خود چیک کریں۔