صفدر آباد: 11 ہزار کے وی کے تار کو چھونے سے 9 سالہ بچی جاں بحق، دو بچے بری طرح جھلس گئے
صفدر آباد (نامہ نگار) کارخانہ بازار صفدر آباد میں گھر کی چھت پر کھیلتے تین معصوم بچوں نے 11 ہزار کے وی کی تاروں کو چھو لیا جس سے 9 سالہ بچی ایمان فاطمہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے مغیث اور حمزہ بری طرح جھلس گئے جنہیں میو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ کارخانہ بازار کے مرزا نعیم کی 9 سالہ بچی ایمان فاطمہ اور اس کے دو بھتیجے 2 سالہ مغیث اور 3 سالہ حمزہ گھر کی چھت پر کھیلنے میں مصروف تھے کہ 11 ہزار کے وی کی تاروں کو چھو لیا۔