راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے متاثرین کی تعداد بڑھ گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے متاثرین کی تعداد بڑھ گئی اسلام آباد سے ڈینگی سے متاثرہ 8 مریض داخل کرلئے گئے شہر ، مضافاتی علاقوں سے لائے گئے 366 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جن میں پوٹھوہار ٹائون کے ایریا سے لائے گئے 67 ، گوجر خان سے14 ، چکلالہ کنٹونمنٹ کے علاقے سے15 ، ریلوے روڈ سے ایک ، راول ٹائون کے ایریا سے 56 ، اسلام آباد سے 8 اور کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے علاقوں سے 176 مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد رپورٹ ہوئی سردی بڑہنے کے باوجود راولپنڈی میں مچھر ختم نہ ہوسکے ہولی فیملی میں لائے گئے مزید چار افراد میں ڈینگی بخار پایا گیا۔