بلائنڈ کرکٹ کونسل الیکشن : صدارت کیلئے سلطان شاہ ڈیوڈ ٹونلے میں مقابلہ
لاہور (این این آئی) بلائنڈ کرکٹ کونسل کے الیکشن 29نومبر کو بھارت کے شہر بنگلور میں ہوں گے ۔ چیئرمین سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی صدارت کا الیکشن لڑیں گے ۔سید سلطان شاہ اپنی کامیابی کےلئے بہت پر امید نظر آتے ہیں ۔موجودہ صدر ڈیوڈ کے عہدہ کی مدت 29نومبر کو ختم ہوگی ۔ورلڈ بلائنڈ کونسل کے انتخابات میں صدارتی امیدوار کے انتخاب کےلئے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بھارت ، بنگلہ دیش اور نیپال نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 29 نومبرکو بھارت میں ہونگے اور صدارتی امیدوار کےلئے موجودہ صدر ڈیوڈ ٹونلے اور سید سلطان شاہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ حکام کے مطابق 5 ممالک نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے نئے صدارتی امیدوار کےلئے سید سلطان شاہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے وہ الیکشن میںصدارت کےلئے مضبوط امیدوار ہونگے۔