دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی ٹریفک پولیس کاریڈ کریسنٹ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین ایجوکیشن آگاہی مہم کا انعقاد، ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور اس سلسلہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور اوور سپیڈنگ سے اجتناب کریں ،شہریوں کی حفاظت کرنا ہماری اولین تر جیح ہے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا کہ ہلال احمر اور ٹریفک پولیس شہریوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں گے اس مہم کا آغاز پی اے آر سی چوک سے کیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور اس سلسلہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے ،انہو ں نے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور اوور سپیڈنگ سے اجتناب کریں ،دوران سفر لین وائلیشن بڑے حادثات کا سبب بنتی ہے ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا بھی اہتمام کر رہی ہے ،اس کے علاوہ مختلف شاہراہوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے تاکہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی اوراپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ،چئیر مین ہلا ل احمر ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سخت گرمی میں بھی شہریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کے لئے 300چھتریاں اور 300فرسٹ ایڈکٹ بھی دئیے ٹریفک پولیس کی تمام گاڑیوں میں جدید سہولیات سے آراستہ فرسٹ ایڈ بکس بھی لگائے جائیں گے تاکہ کسی بھی حادثاتی صورتحال میں ٹریفک پولیس شہریوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر سکے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہلال احمر ٹریفک پولیس کی تمام آگاہی مہم میں بطور والنٹئی بھرپور ساتھ دے گی ،آخر میںمہم کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کئے گئے۔