مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں ملک بھر سے اکثریت حاصل کرے گی: اشرف رسول
فیروزوالہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ مخالفین کی تمام سازشیں ناکامی کا شکار ہو کر رہی ہیں۔ مسلم لیگ(ن) عام انتخابات میں ملک بھر سے اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ عمران خان کی تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔