پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز پر گر گئی

نیویارک:   آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی جانب سے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز پر گر گئی.عثمان خان 13 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 119 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، ریشبھ پنٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا .تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکی اور کپتان بابر اعظم 26 رنز کے مجموعی سکور پر 13 رنز بنا کر سوریا کمار یادیو کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تاہم دوبارہ بارش شروع ہونے کے باعث میچ کو ایک بار پھر روک دیا گیا، واضح رہے کہ ٹاس سے قبل بھی بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔

بارش روکنے پر میچ کا دوبارہ آغاز ہوا اور دوسرے اوور کی دوسری گیند پر 12 رنز کے مجموعی سکور پر ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر کپتان روہت شرما 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، چوتھی وکٹ 89 کے مجموعی سکور پر گری جب سوریاکمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ 95 رنز کے مجموعی سکور گری جب شیوام ڈوبے3 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ چھٹی وکٹ ریشبھ پنٹ کی گری جو 42 رنز بنا کر عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر عامر نے رویندر جدیجا کوصفر پر بولڈ کرکے بھارت کی ساتویں وکٹ گرادی۔بھارت کی آٹھویں وکٹ112 کے مجموعی سکور پر گری جب ہارڈک پانڈیا حارث رؤف کی گیند پر 7 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے جبکہ اگلی ہی گیند پر حارث رؤف نے جسپریت بمرا کو صفر پر آؤٹ کردیا. بھارت کی آخری وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری جب ارشدیپ سنگھ 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3،3 ، محمد عامر نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن