ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے مزید دو  بچے انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کا دعویٰ ہے کہ بچےجھلسنے سے نہیں بلکہ پری میچور ہونے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اسپتال عملے اور گارڈ نے بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ آگ سے وارڈ میں موجود سارا سامان جل گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی، اس کے علاوہ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن