حکومت اور فوج مخلص ہوکر کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ کریں، پیسے تاجر دیں گے: ملک اعجاز
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکن اور اتفاق گروپ بورڈ شاہ عالمی کے صدر محمد اعجاز ملک نے کہا ہے کہ بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر دہشت گردی کے ذریعہ خطہ کا امن برباد کر رہا ہے اور آبی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کی زراعت کو تباہ کر رہا ہے اور ہماری زرخیز زمینوں کو بنجرا بنا رہا ہے۔ پاکستان میں پانی ی کمی اور لوڈشیڈنگ ا حل کالاباغ ڈیم ہی ہے۔ اب اس ڈیم پر اتفاق رائے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پیش کش کی کہ اگر حکومت اور فوج مخلص ہوکر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کر لیں تو تاجر برادری ڈیم کی تعمیر کا خرچہ برداشت کرنے کیلئے تیار ہے۔ حکومت کو قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اجلاس میں میجر ریٹائرڈ یاسین‘ بریگیڈئر (ر) منصور‘ چودھری محمود‘ ارانا نثار‘ سیکرٹری شاہد اقبال‘ سکندر بٹ اور آصف بٹ‘ چیئرمین چودھری جاوید‘ ملک غزالی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔