ضرورت پڑنے پر حماس کے خلاف طاقت استعمال کر سکتے ہیں: اسرائیل کی دھمکی
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) ضرورت پڑنے پر حماس کیخلاف طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے،کاغذی جہازوں سے نمٹنے کے راستے موجود ہیں عنقریب اس کا کوئی مثبت حل نکالیں گے ۔اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے کہا کہ وہ عنقریب غزہ سے داغے جانے والے کاغذی جہازوں کا حل نکال لیں گے، ضرورت پڑی توغزہ میں حماس کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیاجائے گا۔اسرائیلی فوجی عہدیدار کا یہ بیان عبرانی میڈیا نے نقل کیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے حماس کی سرنگوں کے پروگرام کو ناکام بنا دیا۔ہم نے حماس کو درد ناک ضربیں لگائیں مگر غزہ کی پٹی کی طرف سے خطرہ ختم نہیں ہوا۔