گوجرخان، ایس ڈی پی او آفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ 

گوجرخان (نامہ نگار)پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی گوجر خان سرکل محمد سلیم خٹک کی ایس ڈی پی او آفس گوجرخان میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ،میٹنگ میں جلوس اورمجالس کے منتظمین،امن کمیٹی کے ممبران اور جید علماء کرام سمیت شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرخان محمد سلیم خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب امن وسلامتی کا مذہب ہے ہم سب نے اپنے ذمہ اچھائی کے کردار کو ادا کرنا ہے محرم الحرام میں امن وامان کی بہترین فضاء کے قیام اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کے جائیں جا رہے ہیں ہم سب ملکر محرم الحرام کے دوران مثالی امن وامان کو یقینی بنائیں گے محرم الحرام کے دوران ضابط اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن