انڈر 19 ورلڈکپ : وارم اپ میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 190 رنز سے ہرا دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) جونیئر ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 190 رنز سے شکست دیدی، محسن خان نے سنچری سکور کی، محمد طحٰہ نے ففٹی کے ساتھ 3 وکٹیں بھی اڑائیں۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد طحٰہ اور شاہین آفریدی نے 3,3 شکار کیے۔ جبکہ دیگر میچز میں افغانستان،ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ فاتح رہیں۔