آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا اجلاس کبیر والا میں یونین لیڈر کی گرفتاری کی مذمت
لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا اجلاس زیرصدارت انور گجر گلبرگ میں ہوا جس میں 30 سے زائد ٹریڈ یونینز نے شرکت کی۔ اجلاس میں روبینہ جمیل ، رانا سلیم، سخی خان، عاشق حسین ودیگرنے شرکت کی۔ مقررین نے کبیر والا میں ٹریڈ یونین لیڈر محمد حسین بھٹی کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری پر شدید مذمت کی اور کہا کہ محمد حسین بھٹی کو یونین سازی کی پاداش میں ایک جھوٹے مقدمے میں 5 سال کی سزا سنائی گئی جس کی آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن شدید مذمت کرتی ہے۔