سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) بین فی اونس سونے کی قیمت16 ڈالر کی کمی سے1312 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت16 ڈالر کی کمی سے1312 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب600 اور514 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 55 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر47ہزار 657 روپے ہوگئی۔