حکمرانوں نے کرپشن اور قرضے معاف کرانے کے سوا کچھ نہیں کیا ، رحمت وردگ
کرچی( اسٹاف رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر حمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے انتخابات کے دوران قوم سے بہت سے وعدے کئے تھے جس کا پورا ہونا مشکل کام ہے پاکستان کے حکمرانوں نے قرضے معاف کرانے اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ان کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا نواز شریف نے کہا تھا کہ ڈرون حملوںکی مشرف نے اجازت دی ہے میں جب وزیراعظم بنوں گا تو سب سے پہلے ڈرون حملے بند کراﺅں گا انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے بے روزگای ، مہنگائی ، عروج پر ہے سرمایہ داروں کی حکومت ہے ان کو عام آدمی کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے سیاست دانوں کے ادوار میں معاشی تباہی ہوئی ہے۔
رحمت خان وردگ