رحیم یار خان: گاڑی نہرمیں گر گئی، 3 افراد جاں بحق ، 4 زخمی
رحیم یار خان (این این آئی) عباسیہ ٹائون چھلاں والا پل کے قریب لینڈ کروزر گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا کر نہر میں الٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔