کراچی جیل تک سرنگ کھودنے والے دہشت گرد مشرف حملہ کیس کے ملزم کو نکالنا چاہتے تھے: تفتیشی ذرائع
کراچی (آن لائن)کراچی سینٹرل جیل سرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، گرفتار ملزمان سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث میجر(ر) ہارون عاشق اسکے ساتھیوں کو جیل سے نکالنا چاہتے تھے۔ ہارون عاشق پر مذکورہ کیس کے علاوہ میجر جنرل امیر فیصل علوی قتل اور فلمساز ستیش آنند اغواء سمیت اہم مقدمات ہیں۔