اسلام صبر وتحمل اور اخوت کا درس دیتا ہے : عرفان مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہلسنت نے کہا ہے کہ اسلام صبر و تحمل اخوت و محبت اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے ۔عظمت صحابہ ؓ بنیاد ایمان جبکہ توہین صحابہ ؓ فساد کی جڑ اور کفر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی، قاضی عبدالغفار قادری، علامہ فاروق احمد ضیائی اور علامہ محمد اکبر عرفانی سمیت دیگر نے کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔مقررین نے مزید کہا کہ حق کیلئے باطل کے سامنے ڈٹ جانا اللہ اور اسکے رسولﷺ کا راستہ ہے۔