بلاول بھٹو نے قبائلی اضلاع کی قومی وصوبائی نشستوں میں اضافے کے آئینی ترمیمی بل کی حمایت کر دی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے قبائلی اضلاع کی قومی وصوبائی نشستوں میں اضافے کے آئینی ترمیمی بل کی حمایت کر دی ,آئین میں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہو گی, بل میں قبائلی اضلاع کے لیے قومی اسمبلی کی 9 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 20 نشستیں مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔چھ ماہ سے ایک سال کی مدت میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہو سکیں۔آئینی ترمیم کل قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔بل کی قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی میں منظوری دے دی گئی ہے دو تہائی اکثریت کے حصول کے لیے قبائلی ارکان نے حکومت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاوئس میں وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور دیگر قبائلی ارکان نے بل کی حمایت کے حصول کے لیے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد نور الحق قادری و دیگر ارکان نے کہا کہ بلاول نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔