وفاقی جامعہ اردو اور ٹورزم انڈسٹری کے مابین باہمی تعاون
کراچی (نیوزرپورٹر) وفاقی جامعہ اردو میں قائم مرکز تحقیق کے اساتذہ اور ایچ ڈی اسکالرز کے وفد نے گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت سپورٹس اینڈ کلچر راجہ ناصر علی خان سے کراچی کے دورے کے موقع پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹورزم انڈسٹری اور مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم جامعہ اردو اور ٹوریزم انڈسٹری کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مرکزتحقیق ریاضیاتی علوم کے استاد ڈاکٹر محمد الیاس نے ٹورزم منسٹر ناصر علی خان کو مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم میں جاری ریاضی کے مختلف موضوعات خاص کر ریاضیاتی ماڈلنگ ڈیٹاانلیسس کے زریعے ہونے والی تحقیق کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ اپریل کے مہینے تک مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم جامعہ اردو اور ٹورزم انڈسٹری کے مابین MOU سائن ہونگے جس سے نہ صرف محققین کو تحقیق کے لیے ڈیٹا کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ سیمینارز ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد لٹریچر کی اشاعت سمیت متعدد پروجیکٹ میں مل کر کام کرنے میں مدد گار ہوگا۔