عمران خان نے لاہور کو کچرا منڈی بنادیا کراچی کیسے ٹھیک کرینگے:عطاء تارڑ
لاہور(نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی چوری کا حساب دے۔ عمران نیازی نے لاہور کو کچرا کونڈی بنادیا، کراچی کو کیا خاک ٹھیک کرے گا۔فردوس باجی چینی چور حکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟۔انہوں نے مزید کہانوازشریف لندن سے بستر مرگ پر اہلیہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل چلے گئے۔عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم ہاوس سے الیکشن کمشن نہیں جاتے۔فردوس عاشق بی آر ٹی کی کرپشن کے حصہ داروں کے نام کب بتائیں گی؟۔عمران نیازی کے 23 خفیہ بنک اکاونٹس کو کب قوم کے سامنے پیش کریں گی۔