میٹرو بس منصوبہ ملتان کو نئی پہچان دےگا: صابر سدوزئی
ملتان(خبر نگار خصوصی) چیف انجینئر و ٹیکنیکل ایڈوائزر میٹرو بس پراجیکٹ صابر خان سدوزئی نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ تاریخی شہر ملتان کو ایک نئی پہچان دے گا اور شہریوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ صابر خان سدوزئی نے کہا ہے کہ حکومت جب بھی میٹرو بس پراجیکٹ کے فیز سیکنڈ کیلئے گرین سگنل دے گی اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں ”شہری آبادی میں اضافہ۔ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت“ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صابر خان سدوزئی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن دیگر انفراسٹرکچر میں اضافہ معاشرے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔
صابرسدوزئی