کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے نیویارک کا رنگ بدل دیا

کینیڈا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کے بعد دھوئیں کے بادل امریکی شہر نیویارک کی فضاء تک پھیل گئے جس کے نتیجے میں شہر کی فضا نارنجی رنگ میں بدل گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے کینیڈا کے جنگلات میں لگی خوفناک آتشزدگی بے قابو ہوگئی جس سے امریکا کی فضا بھی آلودہ ہوگئی، کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس سے تقریباً 30 لاکھ ہیکٹر سے زائد ہیکٹر کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق کیوبیک کے جنگلات میں چار سو مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ ڈھائی سو مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، آگ سے اوٹاوا اور کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ سے امریکا میں فضا آلودہ ہو گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ بھڑکنے سے دھوئیں کے بادل کئی امریکی ریاستوں تک پہنچ گئے، لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا جس کے باعث مختلف شہروں میں انتباہ جاری کر دیا گیا۔آگ کے بعد دھوئیں کے بادل نے امریکی شہر نیویارک کی فضاء کو بہت زیادہ متاثرکررہا ہے جس کے نتیجے میں شہر کی فضا کو نارنجی رنگ میں بدل دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے 10 کروڑ امریکی متاثر ہو ئے ہیں شہر میں گالف کورسز، پارکس اور چڑیا گھر کو بند کر دیا گیا۔اس کے علاوہ نیویارک میں ہوا کا معیار ریکارڈ بد ترین سطح پر آگیا، نیویارک کے گورنر نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور ماسک پہنے کی ہدایات کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن