مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر سے 200سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

سکھ مذہب کے تہوار جوڑ میلے میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے 200سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے 200 سے زائد یاتری مذہبی تہوار میں شرکت کی غرض سے پاکستان پہنچے۔ ایڈیشنل سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ رانا شاہد سلیم اور دیگر پاکستانی حکام نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر حکام نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ سکھ یاتری مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے پاکستان میں 10 روز تک قیام کریں گے اور رواں ماہ کی 17 تاریخ کو بھارت کیلئے روانہ ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بیساکھی کی سالانہ تقریبات کیلئے 2 ہزار 856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے۔بیساکھی کی سالانہ تقریبات کا آغاز 9اپریل کو ہوا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن