مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اے پی سی جلد طلب کئے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے کل جماعتی کانفرنس (اے۔پی۔سی) کے انعقاد پر مشاورت کی جبکہ اے۔پی۔سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطےمیں بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جبکہ شہباز شریف نے بھی سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024