گندم غبن کیس: محکمہ خوراک بلوچستان کا اسسٹنٹ اکائونٹس افسر شفیق الرحمن گرفتار
کوئٹہ (اے پی پی) نیب بلوچستان نے گندم غبن کے ایک اور ملزم محکمہ خوراک بلوچستان کے اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر شفیق الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر پی ار سی سینٹر ژوب میں مبینہ طور پر خوردبرد کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کاالزام ہے۔ نیب بلوچستان نے ایک روز قبل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پی آر سی، چمن قلعہ عبداللہ، محمد نعیم علیزئی کو کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو عدالت پیش کرکے دو دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔