Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

Feb 08, 2023 9:17 AM, February 08, 2023
  • اسد اللہ غالب....انداز جہاں
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

عمران خان نے بطور وزیراعظم دھمکی دی تھی کہ اگر مجھے اقتدار سے نکالا گیا تو میں زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ٹھیک ہی کہہ رہے تھے۔ گزشتہ دنوں پشاور کی پولیس لائنز کی جامع مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا ،جس میں 100بے گناہ نمازی شہادت سے ہمکنار ہوگئے ۔ عمران خان ہمیشہ سے کھلے عام ایسے سنگین جرائم میں ملوث گروپوں کیلئے ہمدردی کے بول بولتے آ رہے ہیں۔وہ بڑے فخر سے اپنے آپ کو طالبان خان بھی کہتے ہیں اور یہ بات بھی بڑے فخریہ انداز میں سینہ تان کر کہتے ہیں کہ انہیں وار آن ٹیرر میں پاکستان کی شمولیت پسند نہیں تھی۔ وہ یہ بھی کہتے آ رہے ہیں کہ یہ ہماری جنگ نہیں تھی‘ شاید وہ چاہتے ہیں کہ دہشت گردپورے ملک پر تسلط کر لیں ۔ ان کی پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں دس سال اقتدار میں رہی ، پاکستان میں اس نے اقتدار کے چار سال تک مزے اڑائے ۔یہی وہ وقت ہے جب طالبان کے لئے نرم گوشے کی وجہ سے عمران خان نے پاکستان سے مفرور طالبان کیلئے واپسی کا راستہ کھولااور وہ صرف ایک صوبے میں نہیں ،بلکہ پورے پاکستان میں پھیل گئے ۔ وہ بلوچستان میں دھماکے کرتے ہیں، کراچی میں خون کی ندیاں بہاتے ہیں، سوات اور پشاور کے گردونواح میں بھتہ خوری اور دہشت گردی میں ملوث ہوتے ہیں۔ عمران خان بڑی معصومیت سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ اگر طالبان ان کے دور میں پاکستان آگئے تھے تو پھر اس وقت انہوں نے دھماکے کیوں نہیں کئے ؟اس پر یہ سوال ان سے پوچھا جانا چاہئے کہ اگر وہ اسی وقت دھماکے شروع کردیتے تو پھر سارا کھیل کھل کر سامنے آجاتا۔ انٹرنیٹ پر ایسی وڈیوز موجود ہیں جن میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو وہ سب خودکش دہشت گرد بن جائیں گے۔ 

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

خداکرے کہ میرے یہ سارے گمان غلط فہمی پر مبنی ہوں ۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاک فوج نے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا کہ جب امریکہ اور نیٹوکی متحدہ افواج دنیا میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں ناکام ہوگئی تھیں تو پاک فوج نے ضربِ عضب اور چند دوسرے فوجی آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کا پورے ملک سے مکمل طور پر صفایا کردیا تھا۔ حتیٰ کہ قبائلی علاقوں میں اس حد تک امن و امان قائم ہوگیا تھا کہ انہیں خیبرپختون خواہ کا آئینی طو ر پر جغرافیائی حصہ بنالیا گیا۔ 

دہشت گردی بے شک ساری دنیا کے لئے ایک ناسور کی حیثیت رکھتی ہے ، تاہم یہ پاک فوج کو ہی کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے ایک منظم پلان کے تحت اس ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکا۔ 

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

یہاں ایک وضاحت انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث گروہ کا نام تحریک طالبان (ٹی ٹی پی ) ہے، یہ اپنے آپ کو پاکستانی طالبان کہلاتے ہیں ، ان میں دنیا بھر کے دہشت گرد شامل ہیں اورانہیں افغانستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں کی ٹریننگ دیتی رہی۔

طالبان کا دوسرا گروہ اپنے آپ کو افغان طالبان کہلاتا ہے ، یہ سب لوگ افغانستان کے شہری ہیں، انہوں نے سوویت یونین (روس) کیخلاف ایک کامیاب جنگ لڑی اور اسے نہ صرف ایک شکست فاش سے دوچار کیا ، بلکہ سوویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ۔ دیوار برلن ٹوٹ گئی ، مشرقی یورپ میں کیمونزم سے آزاد ریاستیں قائم ہوگئیں۔ انہی افغان طالبان نے نائن الیون کے بعد نیٹواور امریکی متحدہ افواج کےخلاف جنگ لڑی، بے شک یہ ایک طویل جدوجہد تھی، امریکی و نیٹوفورسز جدیدترین ،مہلک اسلحے سے لیس تھے، جبکہ افغان طالبان ان کے مقابلے میں نہتے تھے۔لیکن دنیا نے دیکھا کہ افغان طالبان نے پہلے ایک سپرپاور سوویت یونین کا دھڑن تختہ کیا، پھر دنیا کی واحد سپرپاور امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو دھول چٹائی ۔نہ سوویت یونین نے واپس مڑ کر دیکھا، نہ امریکی فوج بھاگم دوڑ میں اس قدر حواس باختہ ہوگئی کہ اپنے جدید ہیلی کاپٹراور ٹینک چالو حالت میں چھوڑ کرفرار ہونا پڑا ۔بعض لوگوں نے انکے جہازوں کے پہیوں سے لٹک کر بیرون ملک جانے کی ناکام کوشش کی۔

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

امریکہ سمجھتا ہے اور غلط طور پر سمجھتا ہے کہ افغانستان میں اس کی شکست کا ذمہ دار پاکستان ہے ، وہ پاکستان کو بہرصورت مزہ چکھانا چاہتا ہے ، دوسری طرف بھارت بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے ۔ اس کی بھی کوشش ہے کہ وہ دہشت گرد وں کے ذریعے پاکستان میں ایک بار پھر کھلبلی مچادے۔ بھارتی نریندر مودی کھلے عام کہہ چکے ہیں کہ وہ بلوچستان ،آزاد کشمیر اور گلگت وبلتستان کے عوام کو اسی طرح حقوق دلوائیں گے ، جیسے مشرقی پاکستان کے عوام کو دلوائے تھے۔ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ 71ءمیں ہربھارتی نے بنگلہ دیش بنانے کی سازش کو کامیاب بنایا۔

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

 اب ایک ستم اور یہ ہوا کہ برسراقتدار افغان طالبان اس وقت تک ساری دنیا سے کٹے ہوئے ہیں، انہیں کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ ان کا سارا سرمایہ امریکی بنکوں میں منجمد پڑا ہے ۔ افغانستان کی معاشی حالت دگرگوں ہے ۔ سیاسی حالات بھی بگاڑ کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں۔ لوگ اپنا پیٹ پالنے کیلئے اپنے جگرگوشوں ،بچوں تک فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، اس پس منظر میں افغان طالبان کوئی ٹھوس خارجہ پالیسی بھی تشکیل دینے کے قابل نہیں رہے۔ پاکستان نے بارہا ان کو کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئیں۔ لیکن طالبان حکومت بھی کوئی ٹھوس یقین دہانی کروانے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ اب تو خود افغان فورسز پاکستانی فوجی دستوں پر حملے کررہی ہیں۔ یہ صورتحال انتہائی المناک ہے کہ جس افغانستان کے لئے پاکستان نے دو مرتبہ قربانیاں پیش کی ہوں ، وہ اب پاکستان کو آنکھیں دکھارہا ہے ۔ بھارت نے افغان طالبان کی ڈھل مل پالیسی کی وجہ سے افغانستان میں دہشت گردی کے اڈے پھر قائم کرلئے ہیں، جو پاکستانی سیکورٹی فورسز پر متواتر حملے کرتے رہتے ہیں۔ 

پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

اب تو انہوں نے انتہائی گھناﺅنے جرم کا ارتکاب کیا اور نمازیوں سے بھری ایک مسجد کو خودکش دھماکے سے اڑایا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا، ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، شہداءنمازیوں افسروں کے خاندانوں کی اعانت کیلئے 20,20لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔ 

وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ہم ایک ایک دہشت گرد کو کچلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آرمی چیف نے بھی کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، ہم ان کو کٹہرے میں لائیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح اے پی ایس سانحہ کے بعد قومی ایکشن پلان پر قوم نے اتفاق رائے کیا تھا، آج پشاور میں مسجد کا سانحہ بھی اسی قدر سنگین ہے ‘اس پر بھی ایک نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا جائے ۔ 

٭٭٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group