ملزموں سے رقبہ واگزار اور کارروائی کی جائے: خدا بخش
مخدوم رشید ( نامہ نگار) خدا بخش ولد علی محمد قوم جٹ اوجلہ نے مخدوم رشید میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خضر حیات ، ظفر ، محمد رفیق ، عاصم کے ساتھ ایک کنال زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ، تنازع کو ختم کرنے کے لئے سید ریاض حسین شاہ حلقہ پٹواری موضع گھڑے بھن کو ثالث منتخب کیا گیا ، اس کے بعد کالا اوجلہ کے ڈیرے پر امیر اللہ بھٹی ، مشتاق خان سیال ، محمد اسلم اوجلہ ، محمد یونس نمبردار کی موجودگی میں پنچائیت بنی، اس پنچائیت نے بھی میرے حق میں فیصلہ کر دیا ہے اور تحریر بھی کر دیا ہے ، مگر اس کے باوجود خضر حیات ، ظفر ، محمد رفیق اور عاصم میرا رقبہ ایک کنال دینے سے انکاری ہے ، رقبہ پر قبضہ کر نے کی کوشش اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔میری آرپی او اور سی پی او ملتان سمیت حکام سے اپیل ہے کہ مجھے میرا رقبہ واپس دلوایا جائے اور ملزموں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
خدا بخش