پاکستان اور بھارت روس میں منعقدہ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینگے
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان اور بھارت رواں سال ماہ ستمبر کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت روس میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل علیموف راشد کو پاکستان کی جانب سے یقین دھانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان ان مشقوں میں بھرپور شرکت کرے گا۔ یہ مشقیں بنیادی طور پر انسداد دہشت گردی کی تجربات اور مہارت کے تبادلہ کیلئے منعقد کی جاتی ہیں جن میں پاکستان کے خصوصی دستے حصہ لیں گے۔ اس ذریعہ کے مطابق بھارتی دستے بھی ان مشقوں میں شریک ہوں گے اور یوں یہ پہلا موقع ہو گا کہ جنوبی ایشیاءکے دونوں حریف ملکوں کے فوجی دستے کسی ایک تنظیمی بندوسبت کے تحت مشترکہ مشقوں میں شریک ہوں گے۔
مشترکہ مشقیں