امیر بالاج قتل کیس کا نامزد ملزم طیفی بٹ 3 ہفتوں سے لندن میں مقیم
لاہور (نیٹ نیوز) لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے نامزد ملزم خواجہ تعریف 3 ہفتوں سے لندن میں مقیم ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کے صاحبزادے امیر بالاج کے قتل کیس میں نامزد ہے۔ امیر بالاج کو فروری میں لاہور میں شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا‘ جس سے متعلق چند افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ امیر بالاج کے اہل خانہ نے قتل کے مقدمے میں خواجہ تعریف اور گوگی بٹ کو نامزد کیا تھا۔