ذہین چوہے واشنگ مشین میں کپڑے دھونے لگے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ذہانت کے میدان میں چوہے بھی کچھ کم نہیں۔ ایک ماہر کھلاڑی کی طرح یہ ننھے چوہے آڑی اور ترچھی رکاوٹوں پر مشتمل راستہ طے کرتے ہیں اور کہیں جوتے کے تسمے کھولتے اور چھوٹی سی واشنگ مشین میں کپڑے ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں۔