جامعہ کراچی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج شروع ہو گی
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’ڈائیورسٹی اینڈ پیس: سوشل ڈسکورس کو درپیش چیلنجز‘‘ جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں ہو گی۔ رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے مطابق مذکورہ کانفرنس کا مقصد معاشرے میں امن اور ترقی کے کلچر کو فروغ دینا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ بین الثقافتی ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دیا جائے۔ کانفرنس میں پاکستانی مندوبین اور ریسرچ اسکالرز کے علاوہ ترکی‘ یوکرین‘ جرمنی‘ بھارت اور چین سے بھی ریسرچ اسکالرز شرکت کریں گے۔