حضرو پولیس کی کا رروائی ، آدھا کلو ہیروئن برآمد، منشیات فروش گرفتار
حضرو(نمائندہ نوا ئے وقت) ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خا ن کی طرف سے منشیا ت کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کی قیادت میں حضرو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں پولیس نے نواحی گاؤں سیدن کے مشہور منشیات فروش طاہر محمود کو گرفتارکر لیا دوران تلاشی ملزم سے 6 سو گرام آدھ کلو ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے کہا کہ ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر حضرو پولیس نے ان تین ماہ کے دوران علاقے کے بڑے منشیات فروشوں جن کی تعداد 80 کے قریب ہے گرفتار کیے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشہ میں مبتلا کر کے ان کی زندگیاں تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پولیس ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہی ہے عوام بھی اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے اپنے انجام کو پہنچ سکیں تھانہ حضرو کے عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کرنے پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان اور ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو خراج تحسین پیش کی ہے