یو اے ای سے آنیوالے بھارتی میاں بیوی کو دستاویز نہ ہونے پر واپس کراچی بھیج دیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور ائر پورٹ پر متحدہ عرب امارات سے لاہور پہنچنے والے بھارتی میاں بیوی پراوین ورما اور انکی اہلیہ سوینی کو امیگریشن حکام نے روک لیا۔ حکام نے دونوں کے پاس سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث انہیں لاہور ائرپورٹ کی حدود سے باہر جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ دونوں بھارتی شہریوں کو کراچی روانہ کردیا گیا جہاں سے انہیں واپس بھارت بھیج دیا جائیگا۔ امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی بھارتی شہریوں کے پاس سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں۔