انگلش پریمیئر لیگ مانچسٹر سٹی کی فتوحات کے سلسلہ کو لیگ کے اختتام سے قبل بریک لگادی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مانچسٹر سٹی نے کپتان وینسٹ کمپنی نے 36 ویں میچ کے اختتام پر مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرکے اس سال کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ انگلش پریمیئر لیگ سیزن 2018-19 کی فاتح مانچسٹر سٹی کو اپنے 36 ویں میچ میں ایک پوائنٹ کا نقصان ہوا۔ کمزور حریف ہیڈر فیلڈ نے 93 پوائنٹس حاصل کرکے اس سال کی ٹائٹل حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر کرکے مانچسٹر سٹی کی فتوحات کے سلسلہ کو لیگ کے اختتام سے 2 میچ قبل بریک لگادی۔ 36 میچز میں صرف 2 شکست اور ریکارڈ 102 گول اسکور کرنے والی ٹیم ہیڈ فیلڈ کے خلاف اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ مقررہ 90 منٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا۔ مانچسٹر کے اسٹرائیگرز نے ملنے والے مواقعوں کو ضائع کیا۔ اس طرح 94 پوائنٹس حاصل کرکے مانچسٹر سٹی کے کپتان نہ اس سال کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ ایک اور دلچسپ مقابلہ ایورٹن اور سائوتھ ہمپٹن کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اس طرح تنزلی کے خطرے سے دوچار سائوتھ ہمپٹن نے ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کرکے 33 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل سے 18 سے 17 ویں پوزیشن حاصل کرلی اور سوانسی کی ٹیم جو گول اوسط پر 17 ویں پوزیشن پرتھی 18 پوزیشن پر چلی گئی۔ سائوتھ ہمپٹن کی جانب سے روڈ منڈ نے 56 ویں منٹ پر گول بناکر اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم انجری ٹائم میں ایوارٹن کے ڈیول فری نے گول بناکر اسکور لیول کردییا۔ تاہم ایک پوائنٹ حاصل کرکے سائوتھ ہمپٹن فی الحال تنزلی سے بچ گئی۔