بک شیلف ........”نظامی سے نظامی تک“
ہمیشہ ظلم کے آگے بغاوت کی اذاں دی ہے
حافظ عظیم الحق قریشی نے جن دو شخصیات کو موضوع سخن بنایا ہے‘ ان شخصیات پر قلم بھی اپنے الفاظ سینہ¿ قرطاس پر بکھیرتے ہوئے گھبراتا ہے لیکن سلام اس نوجوان حافظ عظیم الحق کے ان جذبات کو جنہیں قطعہ نگاری کے اسلوب میں ڈھال کر انہوں نے صحافت کی دو عظیم شخصیات کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا ہے اور حمید نظامی اور مجید نظامی کی صحافت کے انتہائی کٹھن اور طویل سفر کو ایک منفرد اور جداگانہ انداز میں اس طرح بیان کیا ہے کہ واقعی قلمی انفرادیت کا ایک حیرت انگیز کارنامہ نظر آتا ہے۔ حافظ عظیم الحق قریشی نے جناب حمید نظامی اور جناب مجید نظامی کی صحافت کی طویل داستان کواشعار میں اس طرح سمو دیا ہے کہ کوزے میں سمندر بند کردیا ہے۔ جاذب نظر کتاب 176 صفحات پر مشتمل ہے‘ جسے قاضی پبلی کیشنز ملتان نے شائع کیا ہے۔ سٹاکسٹ: قاضی ہاﺅس مکان نمبر3 گلی نمبر12 ‘عقب جناح مارکیٹ نیوملتان۔ فون : 0314-9513451 ۔ (تبصرہ.... سلیم اختر)
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024