عرب اتحادی طیاروں کی صعدہ میں بمباری‘حوثی ملیشیا کا کمانڈربیسیوں ساتھیوں سمیت ہلاک
صنعاء (این این آئی)یمن میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری‘ شمالی صوبے صعدہ کے علاقے رازح میں حوثی ملیشیا کا کمانڈر اپنے بیسیوں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔یمنی فوج کے سِکستھ بریگیڈ کے نگراں کرنل حمود ہشام نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عرب اتحادی طیاروں نے جبل الازہور کی چوٹی پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ملیشیا کا کمانڈر یوسف علی مسفر اور بیسیوں باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کرنل ہشام کے مطابق یمنی فوج کا چھٹے اور ساتویں بریگیڈ نے رازح میں وسیع عسکری آپریشن شروع کیا اور باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔