جنوبی فلپائن میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 فوجی ہلاک ، 17 زخمی
منیلا(شِنہوا)فلپائن کے صوبہ سولو کے ایک دور دراز گاں میں 40 کے قریب مشتبہ ابوسیاف باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 فوجی ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں ، یہ بات ایک فوجی ترجمان نے ہفتہ کے روز بتائی۔فلپائن کی مسلح افواج کی مغربی میندانا کمانڈ کے میجر آروین انکیناس نے کہا کہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی لڑائی جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ کے دوران پہاڑی قصبے پاتیکل کے نزدیک ایک گاں میں شروع ہوئی جو شدت پسند گروہ کا ایک مشہور گڑھ ہے۔ایکیناس نے کہا کہ لڑائی کے دوران ابوسیاف کے 2 مسلح ڈاکو بھی مارے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابو سیاف کے تقریبا 40 دہشتگردوں نے فوجیوں پر حملہ اس وقت کیا جب وہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ابوسیاف کو جنوبی فلپائن کو سب سے چھوٹا لیکن انتہائی پرتشدد گروہ سمجھا جاتا ہے۔ اس گروپ میں ایک اندازے کے مطابق 400 جنگجو ہیں،سولو اور باسیلان کے غریب جزیروں علاقوں میں سرگرم ہے۔یہ گروپ میندانا خطے میں اغوا ،ہلاکت خیز بم دھماکوں ، سکیورٹی فورسز پر حملوں ، عوامی جگہوں پر سر قلم کرنے ، قتل و غارت گری اور بھتہ خوری کے سلسلوں کا ذمہ دار ہے۔یہ گروہ جو 1990 سے فلپائن کے جنوبی خطے میں دہشتگردی کر رہا ہے غیر ملکی سیاحوں ، تاجروں اور ماہی گیروں کو نہ صرف فلپائن بلکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے بھی اغوا کرکے انہیں فلپائن کے جنگلوں یا دوردراز جزیروں میں چھپا دیتا ہے۔