حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے حافظ آباد میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے نکاسی آب اور مختلف جگہوں پر جمع بارشی پانی کے نکاس کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میونسپل کمیٹیوں میں قائم کیے جانے والے مو ن سون ایمر جنسی ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ،سی او ایم سی انصر محمو د ساہی سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

ای پیپر دی نیشن