لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے 4 فروری کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سپورٹس کے اجلاس میں عدم شرکت پر چیئرمین عبدالغفار قریشی سے معذرت کر لی اور کہا کہ انہیں 4 فروری کے اجلاس میں شرکت کیلئے وقت کی تبدیلی کی اطلاع بروقت نہ ملی تھی جس پرسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سپورٹس کے چیئرمین عبدالغفار قریشی نے پی سی بی کے چیئرمین کو کہا کہ وہ اپنی وضاحت 15 فروری کو اسلام آباد میں ہونیوالے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دیں۔ عبدالغفار قریشی نے اے پی پی کو بتایا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سپورٹس کے اجلاس کا وقت 4 فروری کو11 بجے دن مقرر تھا لیکن کمیٹی کے اراکین کی طرف سے سینٹ کی دیگر کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے سپورٹس کی کمیٹی کے اجلاس کا وقت گیارہ بجے سے بڑھا کر 2 بجے کر دیا گیا تھا اور وقت کی تبدیلی کی اطلاع 4 دن قبل پی سی بی کو دے دی گئی تھی۔ اگر پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کو وقت کی تبدیلی کا پتہ نہیں تھا تو 4 فروری کو اجلاس میں موجود پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری کو کمیٹی کے اجلاس میں بتانا چاہیے تھا کہ اعجاز بٹ کو وقت کی تبدیلی کا پتہ نہیں ہے لیکن وسیم باری نے کہا کہ اعجاز بٹ ایوان صدر گئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024