ملتان میں آج فوگ چھائے رہنے کا امکان‘ وہاڑی میں دوسرے روز بھی دھند
ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج موسم سرد و خشک رہنے اور صبح کے وقت فوگ چھائے رہنے کا امکان ہے اتوار کے روز ملتان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 24.1 کم سے کم 11.7 بہاولپور زیادہ سے زیادہ 25.1 کم سے کم 11.6 ۔کوٹ ادو زیادہ سے زیادہ 24.2 کم سے کم 11.8 ڈی جی خان زیادہ سے زیادہ 25.5 کم سے کم 8 کروڑ لعل عیسن زیادہ سے زیادہ 23.5 کم سے کم 9 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ وہاڑی شہر اورگردونواح میں دوسرے دن بھی دھندکاراج رہا جس کی وجہ سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا بلکہ معمولات زندگی بھی بری طرح متاثرہوئے وہاڑی میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ تقریباپانچ میٹرتک رہ گئی۔دھندکے باعث ڈرائیورزکو ڈرائیونگ میں اور ٹریفک کی روانی میں شدیدمشکلات کاسامناکرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھندکی صورتحال مزیدکئی دن تک رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔