واپڈا کی جانب سے آبی ذخائر اور دریاﺅں میں پانی کی آمد و رفت کی تازہ صورتحال.
جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20200کیوسک اور اخرج 28000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4200 کیوسک اور اخراج4200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8000کیوسک اور اخراج28000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7800کیوسک اور اخراج4000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1424.25 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.670 ملین ایکڑ فٹ پر ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1127.85 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.007 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔