پی ٹی آئی  مخصوص نشستیں ،الیکشن ایکٹ میں تر  میم کیخلاف درخواست پرسماعت آج ہو گی 

Apr 07, 2025

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے معاملے اورالیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق سماعت کریں گے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو 27 اے کا نوٹ جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں