پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایف ایم سی انڈر 15 سکواش ٹورنامنٹ کا پہلا راونڈ مکمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایف ایم سی انڈر 15 سکواش ٹورنامنٹ کا پہلا راونڈ مکمل، کوارٹر فائنل میچز بدھ 7 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پنجاب سکواش کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ میں منگل کے روز مین روانڈ میں کھیلے جانے والے میچز میں محمود محبوب نے اپنے حریف عمر ارشد کو تین صفر سے مات دی۔ محمود محبوب کی کامیابی کا سکور 11-4، 11-6 اور 11-4 رہا۔ دوسرے میچ میں ایم عماد نے اذان خلیل کو 11-3، 11-3 اور 11-8 کے سکور سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں عبداﷲ نواز نے ایم حنیف کو 11-5، 11-6 اور 11-7 سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں معین الدین نے حسن زید کے خلاف 11-4، 11-7، 6-11 اور 11-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔ پانچویں میچ میں انس بخاری نے وارن آصف کو 12-10، 11-6 اور 11-4 سے ہرایا۔ چھٹے میچ میں عاشر بٹ نے شہریار سلیم کو 11-5، 11-9 اور 11-2 سے زیر کیا۔ ساتویں میچ میں عثمان ندیم نے زین انور کے خلاف 11-5، 11-6 اور 11-3 سے کامیابی حاصل کی۔ آٹھویں میچ میں یاسین خٹک نے سخی اﷲ ترین کو 11-3، 11-3 اور 11-3 سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ میں چاروں کوارٹر فائنل کل بروز بدھ کو کھیلے جائیں گے جن میں ایم عماد کا مقابلہ عثمان ندیم سے، یاسین خٹک کا مقابلہ عبداﷲ نواز سے، عاشر بٹ کا مقابلہ معین الدین سے جبکہ چوتھے میچ میں محمود محبوب اور انس بخاری آمنے سامنے ہونگے۔