فنڈز ریلیز ہوتے ہی ضروری کاموں پر لگارہے ہیں،ارشدمحمودقریشی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کینٹ بورڈحکام کے تعاون سے جو بھی فنڈز ریلیز ہورہے ہیں ضروری کاموں پر لگارہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے ریلیف ملے اورانکی مشکلات کاخاتمہ ہو گزشتہ دنوں کینٹ بورڈ کے تعاون سے ہفتہ صفائی منایا گیا جس میں پوری وارڈمیں آگاہی مہم چلائی گئی تاکہ لوگوں کو صفائی کی اہمیت بارے پتہ چلے اور عوام علاقے کو صاف و شفاف رکھنے میں کینٹ بورڈ کے عملہ صفائی کیساتھ تعاون کریں ۔