عمران خان چندے کا پیسہ کھانے والا ذہنی مریض ہے‘ وزیر اطلاعات سندھ
کراچی ( صباح نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اوباڑو میں عمران اشتہاری نے شہریار اشتہاری کو پارٹی میں شامل کرلیا ، عمران خان چندے کا پیسہ کھانے والا ذہنی مریض ہے ،چندہ جمع کرنے والا ہیلی کاپٹر میں گھوم کر غریبوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتا ، عمران خان کے پاس جوے اور اسمگلنگ کا پیسہ ہے ، عمران خان کے ساتھ اور بھی بڑے کرکٹر تھے انکے پاس اتنا پیسہ کیوں نہیں تھا،عمران نیازی نے جوئے کے پیسے سے آف شور کمپنی بنائی ، پیپلز پارٹی کی قیادت موت سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی،پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چندے کی پیٹیوں سے پیسے چرانے کی عادت پڑ گئی ہے ، شاہ محمود جعلی پیری فقیری کے کیس میں جیل جانے والے ہیں ، شاہ محمود قریشی کے بھائی نے انکا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے،جعلی پیر زمینوں پر قبضے کرکے پیسے بنا رہا ہے، عمران چندہ جمع کرنے کے ماہر ہوسکتے ہیں سیاست سے انکا کوئی واسطہ نہیں۔