اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے کہا ہے کہ کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی سمری منظورکرتے ہوئے کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا۔
اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی گئی۔ چیلا رام کیولانی کو چیئرمین بنادیا گیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے بتایا کہ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کرتے ہوئے کسی قادیانی کو اقلیتی کمیشن کاممبر نہیں بنایا۔
وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہاک ہ مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدالخبیر آزاد مسلم ممبر ہوں گے۔ ہندو اور مسیحی برادری سے تین تین، سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔
پیرنورالحق قادری نے مزید کہا کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کر ممبر جبکہ سیکریٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کمیشن کے سیکریٹری ہوں گے۔